اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پمز اسپتال مرکزِ صحتِ ماں و بچہ (ایم سی ایچ) کے احاطے میں کھلے پانی میں مچھروں کی موجودگی سے ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ڈی ایچ او آفس ذرائع کے مطابق اسپتال کے احاطے میں موجود پانی میں لاروا اور مچھر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم سی ایچ وارڈ میں چیک اپ کے لیے آنے والی حاملہ خواتین اور لواحقین یہاں انتظار کرتے ہیں، جبکہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کے لیے یہ موسم سب سے زیادہ خطرناک ہے۔
نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ افسران اور عملے کو مقررہ اوقاتِ کار کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینٹمولوجسٹ قاسم سجرا کے مطابق اسلام آباد میں حالیہ سال ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 2 افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 میں ڈینگی کے 197 کیسز جبکہ 2024 میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
مون سون کے باعث اسلام آباد میں ڈینگی کا خطرہ برقرار ہے۔


