اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد کے پمز اسپتال کو اتوار کو معمول کے مطابق کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انیزہ جلیل کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پمز اسپتال اتوار کو مکمل فعال رہے گا اور انتظامیہ و اکاؤنٹس برانچ معمول کے مطابق کام کریں گی۔
نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ افسران اور عملے کو مقررہ اوقاتِ کار کے دوران حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بغیر اجازت غیرحاضری، غفلت یا حکم کی عدولی پر سخت ڈسپلنری کارروائی سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کا پمز اسپتال شعبہ اطفال کے آئی سی یو میں آتشزدگی اور نتیجتاً 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے بعد سے غیر فعال تھا۔ توقیر شاہ نے اس حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی ہے اور وزیراعظم نے پہلے بھی سیکرٹری کو ہدایات جاری کی تھیں۔


