ہومتازہ ترینٹرمپ نے بین موس کو اپنا نیا معاون اور وائٹ ہاؤس کا...

ٹرمپ نے بین موس کو اپنا نیا معاون اور وائٹ ہاؤس کا سٹاف سیکرٹری مقرر کر دیا

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ بین موس 2 ستمبر سے صدر کے معاون اور وائٹ ہاؤس کے سٹاف سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ 2 ستمبر سے بین موس صدر کے معاون اور وائٹ ہاؤس کے سٹاف سیکرٹری ہوں گے۔ وہ ہمارے نئے وائٹ ہاؤس کونسل ول شارف کی جگہ لیں گے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ موس اس سے قبل ڈپٹی سٹاف سیکرٹری کے عہدے پر کام کر چکے ہیں اور اس کے بعد نائب صدر جے ڈی وینس کے پالیسی ڈائریکٹر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موس نے حکومتی سطح پر اپنے کیریئر کا آغاز امریکی سینیٹ میں وینس کے جنرل کونسل کی حیثیت سے کیا تھا۔

9 اگست کو ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ شارف یکم ستمبر سے صدر کے معاون اور وائٹ ہاؤس کونسل کے عہدے پر فائز ہوں گے۔ پوسٹ کے مطابق شارف نے ڈیوڈ وارنگٹن کی جگہ لینا تھی جو نجی شعبے میں منتقل ہو رہے ہیں۔

سیاسی امور سے متعلق امریکی ویب سائٹ پولیٹیکو کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنی دوسری مدت کے نصف حصے میں وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عملے میں "اہم خالی عہدوں” کے ساتھ داخل ہو رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے 12 اگست کو اعلان کیا تھا کہ وہ اگست 2026 کے آخر میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔

وائٹ ہاؤس کے کانگریس کے ساتھ رابطوں کے ذمہ دار اعلیٰ معاون جیمز بریڈ کے منصوبوں سے واقف ایک شخص کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بریڈ بھی 30 ستمبر تک انتظامیہ چھوڑ رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں