چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کی لونگ ژو کاؤنٹی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے رضاکاروں کی ٹیمیں امدادی کشتیوں اور بجلی سے چلنے والے تیرتے پل کی مدد سے ان تک پہنچ رہی ہیں۔
اس تیرتے پل کو ’’امدادی کیریئر‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ’’امدادی کیریئر‘‘ کو ایک بڑے امدادی پلیٹ فارم کے قیام کے لئے استعمال کیا گیا۔
نان نِنگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ


