ہومتازہ ترینبلوچستان میں 9 مطلوب دہشتگرد خواتین کے سروں کی قیمت مقرر

بلوچستان میں 9 مطلوب دہشتگرد خواتین کے سروں کی قیمت مقرر

کوئٹہ (لارڈ میڈیا): بلوچستان حکومت نے فتنۃ الہندوستان سے وابستہ انتہائی مطلوب 9 دہشتگرد خواتین کے سر کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے ان خواتین سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 10 سے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

ان خواتین کا تعلق گوادر، جیونئ اور تربت سے ہے۔ ان میں حنیفاں بی بی، عائشہ، رقیہ، حفصہ، زہرہ، امینہ بانی، زرمین اور عزیزاں شامل ہیں۔ مطلوب آٹھ خواتین کے سر کی قیمت دس دس لاکھ جبکہ عزیزاں کے سر کی قیمت پندرہ لاکھ مقرر کی گئی ہے۔

حکومت بلوچستان کے مطابق یہ خواتین امن دشمن کاروائیوں میں ملوث ہیں اور سادہ لوح خواتین کو ورغلا کر بدامنی پھیلانے کے مقاصد کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ ان سے متعلق اطلاع حکومت کے مقررہ رابطہ نمبرز پر دی جا سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں