ہومتازہ ترینچینی صدر نے مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے 4...

چینی صدر نے مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے 4 اصول پیش کر دیئے

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیاہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے 4 اصولوں پر عمل کیا جانا چاہیے، کیونکہ یہ مسئلہ مشرق وسطیٰ کے معاملے کا مرکز ہے۔

شی نے یہ بات بیجنگ میں مملکت ہاشمیہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کے ساتھ بات چیت کے دوران کہی۔

شی نے کہا کہ پہلا، سیاسی تصفیے پر قائم رہنا چاہیے۔ 2 ریاستی حل درست سمت ہے اور فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں، تاکہ جلد از جلد ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جا سکے۔

دوم، مغربی کنارے کی حکمرانی اور جنگ کے بعد غزہ کی تعمیر نو کو آگے بڑھاتے ہوئے ’’فلسطینیوں کی فلسطین پرحکمرانی‘‘ کے اصول پر عمل کیا جانا چاہیے۔

سوم، انسانی ہمدردی کے اصولوں کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو اپنی ذمہ داری موثر طور پر ادا کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی اور انسانی بحرانوں کے خاتمے کو یقینی بنانا چاہیے۔

چہارم، انصاف اور مساوات کے اصولوں کو برقرار رکھا جانا چاہیے۔ اس کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کی جائے، مسئلے کی ظاہری علامات کے ساتھ ساتھ اس کی بنیادی وجوہات کا بھی تدارک کیا جائے اور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ فلسطین کا مسئلہ جلد از جلد جامع، منصفانہ اور دیرپا انداز میں حل کیا جا سکے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں