لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور میں سب انسپکٹر جنید کو بھانجے کی سفارش کرنے پر بہن سمیت تھانہ کوٹ لکھپت کی حوالات میں بند کردیا گیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے سب انسپکٹر محمد اکبر کی مدعیت میں دونوں بہن بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں سب انسپکٹر جنید پر اپنی بہن کے ہمراہ تھانے میں گھس کر بھانجے کو چھڑوانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں سب انسپکٹر جنید اور اس کی بہن پر اہلکاروں سے دست و گریباں ہونے اور گالیاں دینے کا بھی الزام ہے۔ حوالات میں بند جنید کے بھانجے زین علی عرف سورج کے خلاف مقدمہ نمبر 4174/26 درج تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس نے زین علی عرف سورج کو گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق جنید احمد سب انسپکٹر انویسٹی گیشن ونگ ہیڈکوارٹر میں تعینات ہے۔ مقدمہ اختیارات سے تجاوز، کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس پر حملہ کرنے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔


