ہومتازہ تریندنیا بھر میں پرانی اور استعمال شدہ کتابوں کی فروخت میں اچانک...

دنیا بھر میں پرانی اور استعمال شدہ کتابوں کی فروخت میں اچانک غیر معمولی اضافہ

نارتھمبرلینڈ (لارڈ میڈیا): دنیا بھر میں پرانی اور استعمال شدہ کتابوں کی فروخت میں اچانک غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کتب فروشوں کا کہنا ہے کہ یہ رجحان کتابیں پڑھنے والے شوقین افراد یا مصنوعی ذہانت کی صنعت کے باعث ہو سکتا ہے۔

آزاد کتب فروشوں نے بڑے پیمانے پر کتابوں کے آرڈرز حاصل کیے ہیں جو سینکڑوں اور ہزاروں کی تعداد میں خریدی جا رہی ہیں۔ نارتھمبرلینڈ کے بارٹر بکس کے مالک اسٹورٹ مینلی کے مطابق، ایک کینیڈین کمپنی نے اتنی کتابیں خریدیں جتنی وہ عموماً ایک ہفتے میں فروخت کرتے ہیں۔

کتب فروشوں کو یہ معلوم نہیں کہ یہ کتابیں کہاں جا رہی ہیں، تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان میں سے بہت سی کتابیں مصنوعی ذہانت کے نظاموں کی تربیت کے لیے خریدی جا رہی ہیں۔

کتابوں کی اس اچانک فروخت کا تعلق امریکا میں ایک عدالتی فیصلے سے جوڑا جا رہا ہے جس میں فیصلہ دیا گیا کہ تربیت کے لیے کتابوں کا استعمال کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی نہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی پروفیسر ایمیلی ہڈسن کے مطابق، برطانیہ اور امریکا میں کاپی رائٹ قوانین مختلف ہیں اور برطانیہ میں کتابوں کو تربیتی مواد کے لیے استعمال کرنے کے لیے کاپی رائٹ کے مالک کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں