ہومتازہ ترینپاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا

پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس کے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جاری ترقیاتی اور انفراسٹرکچر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اسحاق ڈار نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام انتظامات اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان SCO اجلاس کی کامیاب میزبانی کے لیے پرعزم ہے اور اس کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری داخلہ احمد رضا سرور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں