ہومتازہ ترینآزاد کشمیر کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

آزاد کشمیر کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 20 اگست کو جمع کرائے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق امیدوار صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ اسی روز کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 21 اگست کو دائر کی جائیں گی، جن کی سماعت اور فیصلے 22 اگست کو ہوں گے۔ امیدوار 23 اگست تک دستبردار ہو سکتے ہیں، جس کے بعد حتمی فہرست جاری ہوگی۔

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو ہوگی۔ یہ عمل صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک اسمبلی ہال، بلاک 12 سول سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوگا۔ 8 مخصوص نشستوں میں 5 خواتین، ایک علماء و مشائخ، ایک بیرونِ ملک مقیم ریاستی باشندوں اور ایک نشست ٹیکنوکریٹس و پروفیشنلز کے لیے مختص ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں