ہومتازہ ترینبھارت کے خلاف پنالٹی کارنر سے بچنا ہوگا، سمیع اللہ

بھارت کے خلاف پنالٹی کارنر سے بچنا ہوگا، سمیع اللہ

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر سمیع اللہ خان نے بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل قومی ٹیم کو پنالٹی کارنر سے بچنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی ڈی میں کلیئرنس اچھی نہیں، اس پر دھیان دینا ہوگا۔

سمیع اللہ خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پنالٹی کارنر کم سے کم دینے ہوں گے اور فارورڈ لائن کو چاہیے کہ دائیں اور بائیں سے اٹیک رکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کی ٹیموں کا ڈیفنس بہت اچھا ہے، لہذا کھلاڑیوں کو الرٹ ہونا پڑے گا کیونکہ آج کل ہاکی فاسٹ ہوگئی ہے۔

پاکستان کو ورلڈ کپ کے پول ڈی کے اہم معرکے میں بھارت کے خلاف لازمی فتح درکار ہے تاکہ ٹیم کی اگلے مرحلے میں رسائی کی امیدیں برقرار رہیں۔ پاکستان نے ویلز کے خلاف اپنا پچھلا میچ 3-3 سے برابر کیا تھا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کا یہ ہائی وولٹیج مقابلہ آج (19 اگست) کو شیڈول ہے اور دونوں ٹیموں کی عالمی کپ مہم کے لیے اسے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں