ہومتازہ ترینہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت آج آمنے سامنے

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت آج آمنے سامنے

بیلجیم (لارڈ میڈیا): ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت آج اہم میچ میں مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان کو اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے لازمی فتح درکار ہے۔ پاکستان نے پہلے میچ میں انگلینڈ سے 4-1 کی شکست کھائی جبکہ ویلز کے خلاف 3-3 سے میچ برابر کیا۔ دوسری جانب بھارت نے ویلز کو 3-1 سے شکست دی اور انگلینڈ سے 4-2 کی شکست کا سامنا کیا۔

انگلینڈ کی مسلسل دو فتوحات کے ساتھ اگلے مرحلے میں جگہ بنا چکا ہے۔ پاکستان اگر بھارت کو شکست دے دیتا ہے تو اس کے پوائنٹس 4 ہوجائیں گے اور اگلے مرحلے میں رسائی کی امید برقرار رہے گی۔

ویلز اگر انگلینڈ کو شکست دے دے تو پول کی دوسری ٹیم کا فیصلہ گول اوسط پر ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کا اہم مقابلہ آج شام 6 بجے ہوگا، جسے دونوں ٹیموں کے لیے ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں رسائی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں