دوحہ (لارڈ میڈیا): قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران عمان معاہدے کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی نئی کوششیں کی جائیں گی۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ثالث ممالک ایران اور عمان کے درمیان متوقع معاہدے کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گرائے گئے ایرانی طیاروں کے پائلٹوں کے معاملے پر ایرانی وفد کو دورہ قطر کی دعوت دی گئی تھی، تاہم تہران نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔
واضح رہے کہ پہلے ایران نے الزام لگایا تھا کہ طیارے گرائے جانے کے بعد قطر نے تین پائلٹوں کو قیدی بنا رکھا ہے۔


