تہران (لارڈ میڈیا) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یو اے ای کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران نے امارات کی جانب میزائل داغے ہیں۔ ترجمان نے امارات کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور ان کے خلاف انتباہ کیا۔
اماراتی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران سے دو بلیسٹک میزائل فائر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میزائل 4 مئی کو فجیرہ بندرگاہ پر حملے کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جس میں دونوں میزائل سمندری ٹریفک کو نشانہ بنا رہے تھے اور سمندر میں جا گرے۔
ایران کی وزارت خارجہ نے فالز فلیگ آپریشنز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان الزامات کا مقصد خطے میں کشیدگی بڑھانا ہے۔


