پیرس (لارڈ میڈیا) فرانس نے دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ایران نے فرانسیسی سفارتی اہلکاروں کو واپس آنے سے روک دیا ہے۔
ایران نے فرانسیسی اہلکاروں پر اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔ اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔


