تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا دوبارہ فوجی ایکشن سے سفارتکاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر دباؤ بڑھا کر امریکا وہ رعایتیں حاصل نہیں کر سکتا جو مفاہمتی یادداشت کا حصہ نہیں تھیں۔
محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ کچھ افراد اپنی اوقات سے بڑھ کر بات کر رہے ہیں اور مسخروں کی ٹیم کرشمے نہیں دکھا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز بحریہ ناکہ بندی ختم ہونے تک نہیں کھلے گی اور تیل پر پابندیاں اٹھانے اور اثاثے جاری کرنے تک ہرمز نہیں کھلے گی۔
قالیباف نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے کہ فوجی ایکشن کے ذریعے سفارتکاری کی تکمیل کی جائے اور وعدوں کی خلاف ورزی کا عملی ردعمل دیا جائے۔


