ہومتازہ ترینچین-یورپ آرکٹک روٹ پر ہفتہ وار بحری جہاز رانی کا باقاعدہ آغاز

چین-یورپ آرکٹک روٹ پر ہفتہ وار بحری جہاز رانی کا باقاعدہ آغاز

ہانگ ژو (شِنہوا) چین۔یورپ آرکٹک کنٹینر ایکسپریس روٹ نے موسم گرما کے لئے باقاعدہ ہفتہ وار سروس کا آغاز کر دیا، جس سے چین اور یورپ کے درمیان نقل و حمل کا زیادہ تیز رفتار اور زیادہ مضبوط رابطہ قائم ہو گیا ہے۔

شام تقریباً 7 بجے کنٹینر بردار بحری جہاز ’دبئی ٹاور‘ چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کی ننگبو-ژوشان بندرگاہ سے روانہ ہوا جو اس روٹ کی باقاعدہ موسمی سروس کے آغاز کی علامت ہے۔

آپریٹر کے مطابق یہ روٹ یورپ کی بڑی بندرگاہوں بشمول برطانیہ میں فیلکسٹو، نیدرلینڈز میں روٹرڈیم، جرمنی میں ہیمبرگ اور پولینڈ میں گڈینیا پہنچنے سے پہلے شمال مشرقی قطبی راستے کو عبور کرتا ہے۔

اس روٹ پر پہلا آزمائشی سفر ستمبر 2025 میں مکمل کیا گیا تھا اور بحری جہاز تقریباً 20 دنوں میں فیلکسٹو پورٹ پہنچا تھا جو نہر سویز کے ذریعے درکار وقت کے مقابلے میں تقریباً آدھا اور چین-یورپ مال بردار ٹرین سے بھی تیز ہے۔

ژے جیانگ سی پورٹ لاجسٹکس گروپ کمپنی لمیٹڈ کے جنرل منیجر شن جیان ننگ نے کہا کہ یہ روٹ سامان پہنچنے کے وقت اور ترسیل کے نظام کے تحفظ میں اپنے فوائد کی وجہ سے منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

’دبئی ٹاور‘ زیادہ مالیت کی حامل اور درجہ حرارت کے حوالے سے حساس اشیاء لے کر جاتا ہے، جن میں توانائی ذخیرہ کرنے والی کیبینٹ، پاور بیٹریاں، فوٹو وولٹک ماڈیولز اور نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کے پرزہ جات شامل ہیں۔ یہ سامان زیادہ تر دریائے یانگسی کے طاس کے شہروں سے آتا ہے۔

برفانی موسمی صورتحال کی وجہ سے یہ روٹ بنیادی طور پر جولائی تا اکتوبر فعال رہتا ہے اور اس سال کم از کم آٹھ بحری سفروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے مطابق 2026 کی پہلی ششماہی میں چین اور یورپی یونین کے درمیان اشیاء کی تجارت 447.8 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو سالانہ بنیاد پر 14.2 فیصد زیادہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں