بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے پیر کے روز مرحوم رہنما جیانگ زے من کی لگن اور عوام کے لئے ان کی گہری محبت سے رہنمائی حاصل کرنے کی تاکید کی ہے۔
شی جن پھنگ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات بیجنگ میں جیانگ زے من کی پیدائش کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ جیانگ زے من ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کی فلاح و بہبود کا خیال رکھا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ مرحوم رہنما نے ایک مرتبہ نشاندہی کی تھی کہ معاشی ترقی کا بنیادی مقصد عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے ایک ارب سے زائد لوگوں کو فائدہ پہنچانے والے ایک اعلیٰ معیار کے ہمہ جہت خوشحال معاشرے کی تعمیر پر بھی زور دیا تھا۔
شی جن پھنگ نے نئے سفر میں عوام پر مرکوز ترقیاتی نقطہ نظر پر مزید مضبوطی سے عمل کرنے اور عوام کی ہمہ جہت ترقی اور سب کے لئے مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر بھی زور دیا۔


