مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد کشمیر انتخابات میں مزید دو کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ایل اے 14 باغ اور ایل اے 17 حویلی کہوٹہ کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ایل اے 14 باغ سے عوامی دست و بازو پارٹی کے ساجد اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔ ساجد اقبال کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب، ایل اے 17 حویلی کہوٹہ سے پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کامیاب ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔


