اسلام آباد (لارڈ میڈیا) کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نیب نے ملزم حریق احمد کی 40 کروڑ 96 لاکھ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور کر لی ہے۔ نیب چیئرمین کے مطابق ملزم کی پلی بارگین درخواست جلد احتساب عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حریق احمد داسو عسکری بینک کے آپریشن منیجر ہیں اور ان کے اکاؤنٹ سے کوہستان اسکینڈل میں 40 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی۔ نیب نے ملزم کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


