کراچی (لارڈ میڈیا) گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال آج آٹھویں روز میں داخل ہو گئی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں اشیا کی ترسیل، برآمدات اور درآمدات کے کنٹینرز کی روانگی معطل ہو چکی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق، یومیہ 10 ہزار کنٹینرز پورٹ سے نکلتے ہیں، لیکن ہڑتال کی وجہ سے 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر بحری امور سے مذاکرات کامیاب رہے، لیکن وفاقی حکومت اور دیگر وزارتوں سے متعلق مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اس وقت تک وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے مزید کہا کہ ہماری ملک گیر ہڑتال جاری رہے گی اور مطالبات کی منظوری تک ختم نہیں کی جائے گی۔


