ہومتازہ ترینرواں مالی سال 2027 میں معاشی نمو 3.5 سے 4.5 فیصد متوقع،...

رواں مالی سال 2027 میں معاشی نمو 3.5 سے 4.5 فیصد متوقع، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی (لارڈ میڈیا): گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2027 میں معاشی نمو 3.5 سے 4.5 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو سرمایہ کاری اور روزگار کے مزید مواقع پیدا کرے گا۔

یوم آزادی کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ آزادی کا دن ماضی کو یاد کرنے اور مستقبل کے عزم کی تجدید کا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کی قربانیوں نے ہمیں آزاد ملک بنایا اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن رکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔

گورنر نے مزید کہا کہ قائداعظم کی جانب سے اسٹیٹ بینک سے وابستہ توقعات آج بھی مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے گزشتہ ایک سال میں استحکام کی جانب اہم پیشرفت کی ہے اور مؤثر مالی و زری پالیسیوں سے معیشت کی بنیادیں مزید مضبوط ہوئی ہیں۔

جمیل احمد نے بتایا کہ مالی سال 2026 میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 7.1 فیصد رہی جبکہ معاشی نمو 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک مہنگائی کو درمیانی مدت میں 5 سے 7 فیصد کے ہدف میں رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں