آئرلینڈ (لارڈ میڈیا) آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے فیفا کے صدر جانی انفینٹینو کی حمایت واپس لے لی ہے۔ ایسوسی ایشن نے فیفا کو خط لکھ کر اپنی حمایت واپس لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ واقعات سے گورننس، شفافیت اور مشاورت پر سنگین خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
شمالی آئرلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی یوئیفا کے مؤقف کی حمایت کر دی ہے۔ یوئیفا، کونکاکاف اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن پہلے ہی انفینٹینو پر اعتماد توڑنے کا الزام لگا چکے ہیں۔ یہ جیانی انفینٹینو کی فیفا صدر کے طور پر چوتھی مدت کے لیے کوشش کو دھچکا ہے۔
واضح رہے کہ ویلز فٹبال ایسوسی ایشن انفینٹینو کی حمایت واپس لینے والی پہلی ہوم نیشن تھی جبکہ انگلش فٹبال ایسوسی ایشن بھی جانی انفینٹینو کی حمایت سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔


