ہومتازہ ترینانقرہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی کی تقریب، ترک نائب صدر...

انقرہ میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی کی تقریب، ترک نائب صدر سمیت اعلیٰ حکام شریک

انقرہ (لارڈ میڈیا): ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی تقریب جوش و خروش سے منائی گئی، جس میں ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز سمیت اعلیٰ ترک حکام نے شرکت کی۔ اس تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان محبت و یکجہتی کی عکاسی ہوئی۔

تقریب میں ترکیہ کے وزیرِ قومی دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، ترک بحریہ کے کمانڈر اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ پاکستان ہاؤس میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، اس کے بعد دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

پاکستان ایمبیسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ اسکول کے طلبہ نے ملی نغمے اور روایتی رقص پیش کیا۔ تقریب میں پاکستان کی تاریخ و ترقی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔

ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز نے اپنے خطاب میں پاکستان کے عوام کو یومِ آزادی کی مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روایتی سفارتی رشتوں سے آگے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے آزادی کی جدوجہد میں قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک ترک تعلقات کی مضبوط بنیادوں پر زور دیا۔ تقریب کے اختتام پر قائداعظم کی 150ویں سالگرہ کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی، جس نے پاک ترک عوام کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں