ہومتازہ ترینشادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار

شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون گرفتار

پشاور (لارڈ میڈیا): چمکنی میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر نوجوان پر تیزاب پھینکنے والی خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد خاتون کو تحویل میں لیا گیا ہے۔ ملزمہ مبینہ طور پر نوجوان پر تیزاب پھینکتے ہوئے خود بھی زخمی ہوئی تھی، جس سے اس کے ہاتھ، پاؤں اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی تھی۔ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ملزمہ کا ریمانڈ حاصل کرکے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

پولیس حکام کے مطابق مبینہ طور پر شادی سے انکار پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینکا تھا جس کے بعد واقعے کا مقدمہ گزشتہ روز تھانہ چمکنی میں درج کیا گیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں