ہومتازہ ترینمیر رضا قتل کیس میں تیزاب کے شواہد ملنے کا انکشاف

میر رضا قتل کیس میں تیزاب کے شواہد ملنے کا انکشاف

کراچی (لارڈ میڈیا) : کراچی کے تاجر میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مقتول کے معدے میں تیزاب کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، جس سے ان کے پھیپھڑے بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق میر رضا کی شرٹ پر تیزاب اور کسی اور کے پسینے کے نشان بھی پائے گئے ہیں، جبکہ ان کے ہاتھوں اور پیروں پر تیزاب کی موجودگی کے اثرات دیکھے گئے ہیں۔

پولیس نے جائے وقوعہ کے قریب موجود مشکوک گیسٹ ہاؤس پر تالے لگا دیے ہیں اور وہاں کے 6 ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ اب تک 21 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

گرفتار شدہ افراد میں میر رضا کے دوست اور بزنس پارٹنرز بھی شامل ہیں، جن کے بیانات ریکارڈ کر لیے گئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں