مظفرگڑھ (لارڈ میڈیا) مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روز باراتیوں کا رکشہ گرنے کے بعد حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ ریسکیو کے مطابق مرنے والوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ نہر سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتا بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتا بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
حادثے میں 11 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ ریسکیو ٹیمیں مزید لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔


