ہومتازہ ترینآزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے میں پُرامن پولنگ جاری

آزاد کشمیر الیکشن کے تیسرے مرحلے میں پُرامن پولنگ جاری

مظفرآباد (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی کے چار حلقوں میں پولنگ پُرامن طور پر جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 50 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے اور سیاسی جماعتوں کی شکایات موقع پر ہی حل کی گئی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ چاروں انتخابی حلقوں میں پولنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے اور انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی شکایات کو فوری طور پر متعلقہ حکام کے ذریعے حل کرایا گیا۔

ایک واقعے میں دھیرکوٹ میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر ایک شہری حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا، جس کے حوالے سے ضروری کارروائی کی گئی ہے۔

حویلی میں ایک شہری پولنگ اسٹیشن سے انتخابی تھیلے لے کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے انتخابی تھیلے اپنی تحویل میں لے کر واپس پولنگ عملے کے حوالے کر دیے، جس کے بعد انتخابی عمل جاری رہا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں