لاہور (لارڈ میڈیا) پنجاب ریونیواتھارٹی نے کچی رسیدوں کے اجراء پر پابندی عائد کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس، کافی شاپس اور میرج ہالز پر ای آئی ایم ایس کا نفاذ لازم قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب ریونیواتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جو ادارے ای آئی ایم ایس کے تحت رسید جاری نہیں کریں گے انہیں 4 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد ہوگا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار ایک ماہ تک سیل کیا جائے گا۔


