ہومتازہ ترینچین میں خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلے کے لئے میڈیا...

چین میں خدمات کی تجارت کے بین الاقوامی میلے کے لئے میڈیا رجسٹریشن کا آغاز

بیجنگ (شِنہوا) چین کے بین الاقوامی میلہ برائے خدمات کی تجارت (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) 2026کے لئے میڈیا رجسٹریشن 10 سے 26 اگست تک جاری رہے گی۔

صحافی سی آئی ایف ٹی آئی ایس کی سرکاری ویب سائٹ www.ciftis.org پر "جوائن دی فیئر” پر کلک کرنے کے بعد "میڈیا رجسٹریشن” کا انتخاب کرکے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ 2026 کا سی آئی ایف ٹی آئی ایس 9 سے 13 ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہوگا۔

میڈیا پاس کب اور کہاں سے حاصل کیا جا سکے گا، اس بارے میں معلومات مقررہ وقت پر سی آئی ایف ٹی آئی ایس کی سرکاری ویب سائٹ کے "میڈیا سنٹر”سیکشن میں جاری کی جائیں گی۔

اس میلے کا آغاز 2012 میں ہوا تھا جس کے بعد چین کی جانب سے خدمات کے شعبے اور خدمات کے استعمال کو فروغ دینے کے باعث یہ میلہ عالمی کمپنیوں کے لئے نئے مواقع حاصل کرنے،مسائل کے حل تلاش کرنے اور چین کی وسیع منڈی کے فوائد سے مستفید ہونے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں