ہومتازہ ترینپاکستان کی ایران سے درآمدات میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان کی ایران سے درآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان کی ایران سے درآمدات میں مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جو ایک ارب 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کی ایران سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جون 2026 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جون 2026 میں پاکستان نے ایران سے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی درآمدات کیں جبکہ مارچ 2026 میں 16 فیصد اضافے کے ساتھ 10 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ ہر سال پاکستان کا ایران پر درآمدات کے لیے انحصار بڑھتا جا رہا ہے۔

مالی سال 2024-25 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات ایک ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تھیں، جبکہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم ایک ارب 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھا۔ 2022-23 میں ایران سے درآمدات 88 کروڑ ڈالر اور 2021-22 میں 77 کروڑ 38 لاکھ ڈالر تھیں۔

مالی سال 2020-21 میں ایران سے پاکستان کی درآمدات 51 کروڑ 86 لاکھ ڈالر اور 2019-20 میں 44 کروڑ ڈالر تھیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں