ہومتازہ ترینشرجیل میمن نے کردار کشی پر این سی سی آئی اے سے...

شرجیل میمن نے کردار کشی پر این سی سی آئی اے سے رابطہ کرلیا

کراچی (لارڈ میڈیا) سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر مبینہ کردار کشی کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے رجوع کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے اور اپنے بیٹے راول میمن کے خلاف جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات کے حوالے سے 9 اگست کو تحریری شکایت جمع کرائی۔

الزام عائد کیا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں واقع گیسٹ ہاؤس شرجیل میمن کی ملکیت ہے، جہاں مبینہ طور پر میر علی رضا کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انکوائری میں مکمل تعاون کریں گے۔

سابق وزیر ضیا لنجار نے کہا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات ہائیکورٹ ججز سے کروائی جائیں گی اور جوڈیشل کمیشن بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

پولیس سرجن کے اٹھائے گئے تمام 14 پوائنٹس کے جوابات مل گئے ہیں، ذرائع کے مطابق۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں