ہومتازہ ترینہانگ کانگ کے کیتھے گروپ کا خالص منافع پہلی ششماہی کے دوران...

ہانگ کانگ کے کیتھے گروپ کا خالص منافع پہلی ششماہی کے دوران 71 فیصد بڑھ گیا

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ میں قائم کیتھے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ 2026 کی پہلی ششماہی میں اس کا خالص منافع 6.243 ارب ہانگ کانگ ڈالر (تقریباً 79 کروڑ 59 لاکھ 30ہزار امریکی ڈالر) رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 71 فیصد زیادہ ہے۔

ہانگ کانگ کی معروف فضائی کمپنی کیتھے پیسیفک نے 2026 کی پہلی ششماہی میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ سفری دورے ریکارڈ کئے، جو روزانہ اوسطاً تقریباً 88 ہزار 400 مسافروں کے برابر بنتے ہیں۔ یہ تعداد 2025 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 17.5 فیصد زیادہ ہے۔

مسافر آمدنی 2025 کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 26.3 فیصد اضافے کے ساتھ 43.203 ارب ہانگ کانگ ڈالر تک پہنچ گئی۔

کیتھے گروپ کے چیئرمین گائے بریڈلی نے 2026 کی پہلی ششماہی میں گروپ کی مضبوط مالی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اپنے فضائی بیڑے، کیبن اور لاؤنج سہولیات کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل جدت میں 150 ارب ہانگ کانگ ڈالر کی سرمایہ کاری کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دس برسوں کے دوران سازگار مارکیٹ حالات کی صورت میں گروپ اپنے فضائی بیڑے میں 150 نئے طیارے شامل کرنے اور اپنے نیٹ ورک کو 150 مقامات تک وسعت دینے کا ہدف رکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں