ہومتازہ ترینچین کا 6 امریکی کمپنیوں کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان

چین کا 6 امریکی کمپنیوں کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ کے 6 اداروں کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت کے مطابق یہ جوابی اقدامات بدھ سے نافذ العمل ہو چکے ہیں اور انہیں امریکہ کی جانب سے نام نہاد "جبری مشقت” کے بہانے چینی کمپنیوں پر عائد پابندیوں کے ردعمل میں اختیار کیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں بتایا کہ جن 6 امریکی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات کئے گئے ہیں ان میں اپلائیڈ ڈی این اے سائنسز انکارپوریشن، سٹریٹم ریزروائر ایل ایل سی، التانا ٹیکنالوجیز انکارپوریشن، ریسپانسیبل بزنس الائنس، ویریٹ گروپ انکارپوریشن اور ہیومن رائٹس ان چائنہ شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں نے سنکیانگ سے متعلق امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے نفاذ میں معاونت اور حمایت فراہم کی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چین کے اندر موجود تمام تنظیموں اور افراد کو ان 6 اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کے لین دین، تعاون یا دیگر متعلقہ سرگرمیوں میں حصہ لینے سے منع کر دیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں