ہومتازہ ترینچین نے امریکہ کو ڈرون سے متعلق دہرے استعمال کی اشیاء کی...

چین نے امریکہ کو ڈرون سے متعلق دہرے استعمال کی اشیاء کی برآمدات پر کنٹرول سخت کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ کو ڈرون سے متعلق دوہری استعمال کی اشیاء کی برآمدات پر کنٹرول مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عدم پھیلاؤ سمیت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لئے کیا گیا ہے۔

ملک کی دوہری استعمال کی اشیاء کی برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل ڈرونز، ان کے اہم پرزہ جات اور متعلقہ ٹیکنالوجیز کی امریکہ کو برآمدات کا ہر معاملہ انفرادی بنیاد پر سخت جانچ کے بعد ہی منظور کیا جائے گا۔ ایسی برآمدات کو لائسنس کے حصول میں دی جانے والی سہولتوں کا اہل بھی نہیں سمجھا جائے گا۔

وزارت نے بتایا کہ یہ اعلان 5 اگست سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں