ہومتازہ ترینعمران ہاشمی کی فلم آوارہ پن 2: سینسر بورڈ کی تبدیلیاں

عمران ہاشمی کی فلم آوارہ پن 2: سینسر بورڈ کی تبدیلیاں

ممبئی (لارڈ میڈیا): بولی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کی نئی فلم ‘آوارہ پن 2’ کو سینسر بورڈ نے یو/اے 16+ سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے، جس کے تحت 16 سال یا اس سے زیادہ عمر کے نوجوان والدین یا سرپرست کی نگرانی میں فلم دیکھ سکیں گے۔ فلم کا دورانیہ 140 منٹ اور 20 سیکنڈ مقرر کیا گیا ہے اور یہ 14 اگست 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

سینسر بورڈ نے فلم سازوں کو 9 مختلف جگہوں پر تبدیلی اور کاٹ چھانٹ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ تشدد کے مناظر کو کم کرتے ہوئے منشیات کے استعمال، تمباکو نوشی اور بچوں کی اسمگلنگ سے متعلق انتباہی پیغامات شامل کرنا ضروری قرار دیا گیا۔

مزید ہدایات میں ہندی عنوان واضح طور پر دکھانے، منشیات مخالف پیغامات شامل کرنے اور مستقل اینٹی اسموکنگ وارننگ دکھانے کی بھی تاکید کی گئی۔ زبان اور ایکشن مناظر میں بھی تبدیلیاں کی گئیں۔

فلم سے مجموعی طور پر 4 منٹ کے مناظر حذف کیے گئے جبکہ 20 سیکنڈ کا مواد تبدیل کیا گیا۔ فلم کی ہدایت کاری نیتن ککڑ نے کی ہے اور اس میں عمران ہاشمی کے ساتھ دیشا پٹانی اور شبانہ اعظمی بھی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں