ہومتازہ تریناکتوبر تک سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوگی: خرم دستگیر

اکتوبر تک سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوگی: خرم دستگیر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اکتوبر تک تمام سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام ‘صبح سے آگے’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے گلگت بلتستان میں الیکشن لڑا، انتخابی مہم میں گرماگرمی ضرور ہوتی ہے لیکن شائستگی اور تہذیب کا دائرہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے اتحاد برقرار رہے گا۔ آزادکشمیر الیکشن کمیشن کو خود مختار ادارہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دھاندلی کا الزام لگاتی ہے تو ثبوت بھی پیش کرے، الیکشن کمیشن آزادکشمیر ثبوت کی بنیاد پر تحقیقات کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی اور اس سال دہشت گردی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہوگی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اکتوبر تک سیاسی جماعتوں کی الٹی گنتی شروع ہونے کا بھی ذکر کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کے خلاف سیاسی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں