ہومتازہ ترینلاہور میں اے ایس آئی پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد، ایس...

لاہور میں اے ایس آئی پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد، ایس ایچ او سمیت 78 اہلکار معطل

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے تھانہ غازی آباد میں اے ایس آئی عمران پر لڑکی سے مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد ایس ایچ او سمیت پورے تھانے کے 78 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی عمران نے ایک بھکاری لڑکی کو موٹر سائیکل پر تھانہ غازی آباد لایا اور انویسٹیگیشن روم میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کی۔ بعد ازاں لڑکی کو خود واپس چھوڑ آیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کے ورثاء نے اغواء کی درخواست دی، لیکن بعد میں اطلاع ملی کہ لڑکی واپس آگئی ہے۔ اس واقعے کے بعد انچارج انویسٹیگیشن کو بھی معطل کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کی رپورٹ درج کروا دی اور کہا کہ تھانے میں نظم و ضبط برقرار رکھنا ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے۔ متاثرہ لڑکی کو ذہنی مریض بتایا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں