بیروت (لارڈ میڈیا): حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات لبنان کے لیے شرمندگی اور ذلت کا باعث ہوں گے۔ ان کا بیان روم میں ہونے والے مذاکرات سے قبل سامنے آیا ہے۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں نعیم قاسم نے لبنان کے صدر جوزف عون پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ثالث یا قومی اتحاد کی علامت نہیں بن سکے بلکہ جانبداری اور تقسیم پیدا کرنے والی شخصیت بن گئے ہیں۔
نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ ایران کی امریکا اور اسرائیل کے خلاف کامیابی میں اب کوئی ابہام نہیں، ایران ایک بااثر عالمی طاقت کے طور پر ابھر چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت میں مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی اور ایران نے لبنان سے متعلق معاملات کو معاہدے کی پہلی شق میں شامل کرایا ہے۔


