ہوماہم ترینحکومت پاکستان کا برآمدات کے فروغ کے لیے 255 ارب روپے کے...

حکومت پاکستان کا برآمدات کے فروغ کے لیے 255 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان

کراچی (لارڈ میڈیا): حکومت پاکستان نے معیشت کے استحکام اور برآمدات کے فروغ کے لیے 255 ارب روپے کے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے تحت برآمدکنندگان کو چھ ماہ کیلئے 8.5 فیصد شرح پر ورکنگ کیپیٹل قرضے فراہم کیے جائیں گے جس پر حکومت 58 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی خودمختارکریڈٹ ریٹنگ کو مائنس بی سے بی کر دیا ہے، جو آئی ایم ایف کے تعاون سے ہونے والی معاشی اصلاحات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ لانگ ٹرم ایکسپورٹ گروتھ فنانسنگ فیسلٹی کے تحت نئے صنعتی منصوبوں کیلئے 350 ارب روپے تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

قرض لینے والوں سے ابتدائی دو سال 2 فیصد جبکہ اگلے آٹھ سال 5 فیصد شرح سود وصول کی جائے گی، جبکہ باقی سود حکومت برداشت کرے گی۔ ماہرین کے مطابق برآمدکنندگان کی ذمہ داری ہے کہ نئی منڈیوں تک رسائی اور برآمدات میں اضافہ یقینی بنائیں۔

پاکستان اب بھی آئی ایم ایف پروگرام، چین اور سعودی عرب کے مالی تعاون پر انحصار کرتا ہے، اس لیے برآمدات اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ناگزیر ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں