ہومتازہ ترینبرطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی جنگ میں شامل نہ ہونے کی...

برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی، اسماعیل بقائی

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکا نے بحری آمدورفت کی بحالی کی اجازت نہیں دی اور مدت ختم ہونے سے قبل حملہ کیا۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران عمان کے ساتھ نئے بحری راستے پر بات چیت کر رہا ہے، اور آبنائے ہرمز کھولنے کا معاملہ عمان سے مذاکرات سے الگ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات حتمی مراحل میں ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں دیا گیا جب امریکا نے سفارتی کوششوں کو موقع دینے کی غرض سے ممکنہ حملہ روکنے کا اعلان کیا۔

کمانڈرخاتم الانبیا بریگیڈ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے کرائے کے سپاہیوں کو اب احساس ہو گیا ہے کہ ان کے فوجی سامان میں کفن شامل ہونا ضروری ہے۔ ایرانی حکومت مصر کو اپنا دوست اور خطے میں اہم شراکت دار سمجھتی ہے اور اس کی سکیورٹی کو انتہائی ترجیح دیتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں