ریاض (لارڈ میڈیا) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی، قطری اور اردنی وزرائے خارجہ سے خطے کی تازہ صورتحال پر ٹیلیفونک بات چیت کی۔ سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے خطے کی کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے جہاں مشترکہ کوششوں اور متفقہ مؤقف اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ تینوں ممالک نے بحریہ احمر میں آزادانہ جہاز رانی کی بحالی پر بھی اتفاق کیا۔


