واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تہران کے ساتھ رابطے مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا، اگر ایران پر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔


