ہومتازہ ترینچین کے شہر ہوہوت کو "عالمی ڈیری دارالحکومت" قرار دے دیا گیا

چین کے شہر ہوہوت کو "عالمی ڈیری دارالحکومت” قرار دے دیا گیا

ہوہوت (شِنہوا) چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کے دارالحکومت ہوہوت کو بین الاقوامی یونین برائے غذائی سائنس و ٹیکنالوجی(آئی یو ایف او ایس ٹی)کی جانب سے "عالمی ڈیری دارالحکومت” کا اعزاز دیا گیا۔

ہوہوت کو 2005 میں "چین کا ڈیری دارالحکومت” اور 2023 میں "ڈیری سائنس و ٹیکنالوجی کا عالمی دارالحکومت” قرار دیا گیا تھا۔

ہوہوت میں منعقدہ 2026 عالمی ڈیری صنعت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی یو ایف او ایس ٹی کی نومنتخب صدر پاوینی چھِناچھوٹی نے کہا کہ ممتاز تحقیقی مراکز اور صنعتی اداروں کے باہمی تعاون سے شہر نے متعدد اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ہائیڈرولائزڈ وے پروٹین کی اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ پروسیسنگ اور بیٹا کیسین نکالنےکے ماحول دوست طریقے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی تحقیق سے وابستگی کی بدولت ہوہوت کا ڈیری شعبہ مسلسل نئی کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ اس کے بڑے پیمانے کے ڈیری فارمز کی پیداوار اور خام دودھ کا معیار اب دنیا کے بہترین معیاروں میں شمار ہوتا ہے۔

ہوہوت دنیا کا واحد شہر ہے جہاں دنیا کی سرفہرست 10 ڈیری کمپنیوں میں شامل2 بڑی ڈیری کمپنیاں قائم ہیں۔ 2025 میں شہر کی ڈیری صنعتی چین کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی 300 ارب یوآن (تقریباً 44.2 ارب امریکی ڈالر)سے تجاوز کر گئی۔

ہوہوت کے میئر حہ ہائی دونگ نے عالمی ڈیری صنعت کی پائیدار ترقی کے لیے "ہوہوت انیشی ایٹوز” پیش کیے، جن کا مقصد اس صنعت کو مزید ماحول دوست، ذہین، جامع، کھلا اور محفوظ بنانا ہے۔

بین الاقوامی ڈیری فیڈریشن کے ڈائریکٹر جنرل لارنس رائکن نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ڈیری صنعت تیز رفتار توسیع کے مرحلے سے نکل کر اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے، تاہم اسے موسمیاتی تبدیلی، وسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور سپلائی چین میں رکاوٹوں جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں