ہوماہم ترینملک بھر میں بارشوں سے 126 افراد جاں بحق, 04 4زخمی...

ملک بھر میں بارشوں سے 126 افراد جاں بحق, 04 4زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 26 جون سے یکم اگست تک ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران مختلف حادثات میں 126 افراد جاں بحق اور 404 زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 55 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 26 بچے شامل ہیں۔ پنجاب میں 47 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 19 بچے شامل ہیں، جبکہ 295 افراد زخمی ہوئے جن میں 68 بچے بھی شامل ہیں۔

سندھ میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ بلوچستان میں 8 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے۔

پنجاب میں بارشوں سے متاثرہ افراد کے لیے 75 ریلیف کیمپ قائم کیے گئے جبکہ گرمی کی شدت سے نمٹنے کے لیے 333 ہیٹ ویو کیمپس بھی لگائے گئے جہاں 2,203 افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 ریسکیو آپریشنز کے ذریعے 9 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جبکہ خیبرپختونخوا میں 2 اور سندھ میں 5 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں