ہومتازہ تریناسرائیلی آبادکاروں کا الخلیل میں فلسطینیوں پر حملہ، 2 بچوں سمیت 7...

اسرائیلی آبادکاروں کا الخلیل میں فلسطینیوں پر حملہ، 2 بچوں سمیت 7 گرفتار

غزہ (لارڈ میڈیا): اسرائیلی فوج اور آبادکاروں نے الخلیل کے قریب فلسطینیوں پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں اسرائیلی آبادکاروں نے الخلیل کے مغرب میں واقع قصبے اذنا میں فلسطینی شہریوں پر حملہ کیا۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق ادرون بستی سے تعلق رکھنے والے مسلح آبادکار قصبے میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے گھروں پر پتھراؤ کیا، متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور فلسطینی ہلال احمر کی ایمبولینسوں کو متاثرہ علاقے تک پہنچنے سے روک دیا۔

قدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق جب فلسطینی شہریوں نے آبادکاروں کا مقابلہ کیا تو اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 7 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، جن میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں