تہران (دنیا نیوز): ایران کی وزارت خارجہ نے خلیجی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ امریکا اور اسرائیل کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین یا سہولیات استعمال کرنے کی اجازت نہ دیں۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کی حکومتوں کی قانونی، مذہبی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکا اور صیہونی حکومت کو ایران کے خلاف حملوں کے لیے اپنی سرزمین اور سہولیات استعمال کرنے سے روکیں۔
ایرانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بحری ناکہ بندی، ایرانی فوجی اہداف، شہری علاقوں اور بنیادی ڈھانچے پر حملے جارحیت کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔ ایران اپنے دفاع کے لیے قانونی حق لازمی استعمال کرے گا۔


