ہومتازہ ترینمحمد بن سلمان کی ٹرمپ سے گفتگو، ایران پر ممکنہ حملوں پر...

محمد بن سلمان کی ٹرمپ سے گفتگو، ایران پر ممکنہ حملوں پر تشویش

نیویارک (لارڈ میڈیا): سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایران کے خلاف ممکنہ بڑے حملوں کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق ٹرمپ ایران پر مزید حملوں، خاص طور پر توانائی کے اہداف کو نشانہ بنانے پر غور کر رہے ہیں، تاہم ابھی حتمی حکم جاری نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے منصوبے کی وضاحت طلب کی اور کشیدگی کم کرنے پر زور دیا لیکن وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن میں سعودی سفارتخانے نے اس گفتگو پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے علاوہ قطر، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور پاکستان بھی امریکہ اور ایران پر کشیدگی کم کرنے کیلئے زور دے رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں