ہومتازہ ترینحماس معاہدے پر اسرائیلی قیادت میں اختلافات، نیتن یاہو کیلئے نیا چیلنج

حماس معاہدے پر اسرائیلی قیادت میں اختلافات، نیتن یاہو کیلئے نیا چیلنج

غزہ (لارڈ میڈیا): حماس کے غیر مسلح ہونے کے معاہدے کے بعد اسرائیل کے غزہ سے ممکنہ انخلا پر اسرائیلی سیاست میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے ہیں۔ معاہدے کے تحت حماس ہتھیار ڈالے گی اور اسرائیل مرحلہ وار انخلا کرے گا جبکہ انتظامی اختیارات فلسطینی انتظامیہ کو سونپ دیے جائیں گے۔ تاہم اسرائیلی حکومت نے اس حوالے سے باضابطہ مؤقف نہیں دیا ہے۔

ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے کہا ہے کہ حماس کے مکمل اور حقیقی غیر مسلح ہونے تک غزہ سے انخلا نہیں کیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے پیش نظر نیتن یاہو کو سیاسی بقا، اتحادیوں کی حمایت اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کے درمیان توازن قائم رکھنے کا چیلنج درپیش ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں