تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکی اور اسرائیلی جنگ کے دوران ایرانی عوام کو ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ہیرو قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ اس تنازع کا آغاز 31 جولائی 2024 کو حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل سے ہوا جہاں وہ میری تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے آئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے بعد ایران کو مسلسل جنگ، دباؤ اور شدید دشمنی کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر پزشکیان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران کا مستقبل ایرانی عوام خود طے کریں گے۔


